صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں مزنگہ پولیس چوکی سے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
بنوں پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے رکشہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رکشہ میں سوار خودکش بمبار بھی مارا گیا۔
پولیس کے مطابق بنوں میں میریان پولیس تھانے پر بھی راکٹ حملہ ہوا مگر اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق مہمند میں ایلیٹ فورس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے، اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔