• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی کی عمارت میں گیس کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، 6 افراد زخمی

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں سوئی گیس کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر سے گیس پریشر بڑھانے کی موٹر ملی ہے، شبہ ہے موٹر سے سوئی گیس گھر میں پھیلی تھی، گھر میں کسی نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا، جس مکان میں دھماکا ہوا وہاں مزدور رہائش پذیر تھے، 5 افراد ملبے کی زد میں آکر اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید