• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں اسموگ گنز سے فضائی معیار بہتر بنانے کا تجربہ کامیاب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب میں اسموگ گنز کے استعمال سے فضائی معیار کو بہتر بنانے کا تجربہ کامیاب ہو گیا۔

ترجمان انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کا کہنا ہے کہ اسموگ گنز کے استعمال سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ کاہنہ میں فضائی آلودگی میں اسموگ گنز کے استعمال کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس نے کہا ہے کہ کاہنہ میں اسموگ گنز کے استعمال سے ایئر کوالٹی انڈیکس 666 سے کم ہوکر 170 پر آ گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز کے باضابطہ استعمال کا کاہنہ میں پہلا تجربہ تھا جو کامیاب ثابت ہوا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ الحمد للّٰہ! پنجاب عوامی خدمت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں سب سے آگے ہے۔

قومی خبریں سے مزید