• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن شو کا انعقاد

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

اسلام آباد میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے عروسی ملبوسات، میک اپ اور جیولری کے نت نئے ڈیزائنز دلکش انداز میں متعارف کرائے۔

وفاقی دارالحکومت میں ڈیزائنرز کے تخلیق کردہ نئے ڈیزائنز کے عروسی ملبوسات کو حاضرین نے خوب سراہا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے فیشن شوز سے نئے فیشن ٹرینڈز سے متعلق آگاہی ملتی ہے۔

فیشن شو دیکھنے والوں کا کہنا تھا کہ آج کل شادیوں کا سیزن بھی ہے، یہاں نئے فیشن ٹرینڈز دیکھ کر شادی کی تقریبات کے لیے اپنے ملبوسات کے انتخاب میں آسانی ہوگی۔

ماڈلز کا کہنا تھا کہ ایسے شوز نا صرف فیشن انڈسٹری کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید