کولمبین صدر نے کہا ہے کہ امریکا نے ہماری سلامتی اور خود مختاری پر حملہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے کیربیئن سمندر میں فوجی کارروائی کر کے ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
گسٹاو پیٹرو کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے ہمارے ملک سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی پر حملہ کیا جس میں ہمارا ایک ماہی گیر ہلاک ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جس وقت کولمبیا سے تعلق رکھنے والی کشتی کو نشانہ بنایا گیا اس وقت وہ انجن خراب ہونے کا سگنل بھیج رہی تھی۔
کولمبین صدر نے کہا کہ ہمیں اس معاملے پر امریکا کی جانب سے وضاحت کا انتظار ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنے بیان میں اس حملے کے حوالے سے کہا تھا کہ ہم نے منشیات لے جانے والی ایک آبدوز کو نشانہ بنایا ہے جس میں 2 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔