• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر زراعت سندھ نے وفاق سے گندم کی امدادی قیمت سے متعلق مطالبہ کردیا

سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے وفاق سے گندم کی امدادی قیمت سے متعلق مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کرے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر صوبائی حکومتیں وفاق کے بغیر کسانوں کو امدادی قیمت نہیں دے سکتیں۔

سردار محمد بخش مہر نےمزید کہاکہ امدادی قیمت مقرر نہ ہونے سے کسان دباؤ کا شکار ہیں، سندھ نے گندم اگاؤ سپورٹ پروگرام کے تحت 56 ارب روپے کا امدادی پیکیج متعارف کرایا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھاکہ کسانوں کو کھاد اور دیگر سامان خریدنے کے لیے فی ایکڑ 24 ہزار 700 روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید