خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے بکاخیل پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔