بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے بولان میں لیویز تھانے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم افراد نے لیویز تھانے کو آگ بھی لگا دی۔