• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی ممالک کی خواتین بائیکرز تیمرگرہ پہنچ گئیں

مختلف ممالک سےتعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گئیں۔

غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی محفوظ نہیں، یہ پُرامن ملک ہے، جہاں بلاخوف و خطر غیر ملکی آ سکتے ہیں۔

کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز 2 ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔

وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت، شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہوئیں اور یہاں کے کلچر اور روایات سے واقفیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مہمان نواز اور پراُمن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید