• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مریم نواز کی مبارکباد

مریم نواز—فائل فوٹو
مریم نواز—فائل فوٹو

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا گیا۔

لاہور سے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ 

مریم نواز نے پاکستانی سائنسدانوں اور ٹیکنیکل ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب اہم قدم ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی اور شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ جدید سیٹلائٹ سیکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن ہے، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد ملےگی۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ثابت ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید