ایلیٹ……
ہم ورکنگ کلاس لوگ ہیں،
چڑیا گھر کی ہتھنی نے اپنے بارے میں بتایا۔
میرے شوہر دن بھر کام کرتے ہیں۔
انسان کے بچوں کو اپنی پیٹھ پر لاد کر سیر کرواتے ہیں۔
سونڈ اٹھا اٹھا کر سلام کرتے ہیں۔
معاوضے کے طور پر گنا اور دوسرے پھل ملتے ہیں۔
ہم دونوں صبر شکر سے کھالیتے ہیں۔
شیرنی نے مسکرا کے تعریف کی۔
پھر ہتھنی نے پوچھا،
آپ کے شوہر کیا کرتے ہیں؟شیرنی نے کہا،
ہمارا تعلق ایلیٹ کلاس سے ہے۔
ویسے تو میرے شوہر جنگل کے بادشاہ ہیں
لیکن اب جنگل نہیں جاتے۔
ورک فرام ہوم کرتے ہیں۔