• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباڑو کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے قریب دب شاخ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 زخمی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین شہر میں دودھ فروخت کرکے واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولیں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید