عالمی نشریاتی ادارے سی این این پر تجزیہ کار فرید زکریا نے پاک امریکا تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا اور بھارت کے درمیان پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا۔
انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھے جانے والے ٹرمپ اب فیلڈ مارشل عاصم منیر کے گرویدہ ہیں۔
فرید زکریا نے مزید کہا کہ مصر کانفرنس میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا ’’پسندیدہ فیلڈ مارشل‘‘ قرار دیا، امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔
فرید زکریا نے کہا کہ جولائی میں امریکا اور پاکستان نے ٹیرف معاہدہ کیا اور پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کا اعلان کیا، امریکا نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایک مؤثر عسکری شراکت دار ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسی عسکری صلاحیت نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا۔