کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک کے قریب چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے وہاں پر بیٹھا شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہوٹل کے مالک نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی تھی۔ ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب کورنگی چکرا گوٹھ میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا جس کے بعد عوام کے تشدد اور فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
علاوہ ازیں گڈاپ سٹی میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ شہید ملت روڈ پر بھی پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔