• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کا تاریخی دن، ڈاکو آج غیر مشروط ہتھیار ڈال رہے ہیں، تیاریاں مکمل

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

شکارپور پولیس کے مطابق پولیس لائن میں ڈاکوؤں کی سرنڈر پالیسی کے تحت تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، آج کچے کے ڈاکو غیر مشروط ہتھیار ڈال دیں گے۔

پولیس کے مطابق سرنڈر پالیسی کے تحت منعقدہ تقریب میں انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کے سرغنہ بیلو تیغانی کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا امکان ہے۔

ان کے مطابق بدنامِ زمانہ بیلو تیغانی کے سر کی قیمت حکومت نے 1 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔ 


حکومت سندھ کی سرینڈر پالیسی کے تحت ڈاکو ہتھیار ڈال رہے ہیں۔

اس تقریب میں ڈاکوؤں کا جمع کروایا گیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا ہے، جس میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیار شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 50 سے زائد کچے کے ڈاکو آج خود کو قانون کے حوالے کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید