• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: اونٹاریو میں محمود اختر کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ دستک پیش کیا گیا

کینیڈا میں اونٹاریو سینئرز فورم کے زیرِ اہتمام اولڈ ہومز کے موضوع پر معروف اداکار محمود اختر کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ "دستک" ملٹن شہر کے فرسٹ اونٹاریو آرٹس سینٹر میں پیش کیا گیا۔

ڈرامے کی کہانی مختلف کمیونٹیز کے اُن بزرگوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں ان کی اولاد اولڈ ہومز میں چھوڑ جاتی ہے۔ ڈرامے کے ہدایت کار اور اداکار محمود اختر کے مطابق ڈرامے میں بزرگوں سے روا رکھے گئے رویوں کو تین ایکٹس میں پیش کیا گیا ہے جس میں مزاح سے زیادہ سنجیدگی اور سماجی حقیقتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اونٹاریو سینیئرز فورم کے عہدیداران خواجہ خورشید انور، ڈاکٹر فائق بلال اور ڈاکٹر انجم نے بتایا کہ جنوبی ایشیائی ثقافت میں خاندانی نظام مضبوط سمجھا جاتا ہے جبکہ مغربی معاشروں میں اولڈ ہومز کا رجحان عام ہے، انھوں نے کہا کہ جب ہمارے اپنے لوگ بزرگوں کو اولڈ ہومز میں چھوڑ دیتے ہیں تو یہ ہمارے لیے ایک سماجی المیہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈرامے کی نمایاں کاسٹ میں محمود اختر، ظفر شاہ، عرفان ملک، علی نقوی، وہاج خان، عائشہ ملک، اظفر طاہر، مریم خدیجہ اور انیلہ شامل تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید