لاہور کے بعد پتوکی میں نورجہاں کا گانا ’پائل دی پاواں چھنکار‘ بلند آواز میں چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ایمپلیفائر اور اسپیکر قبضے میں لیا اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
گذشتہ ماہ لاہور میں تیز آواز میں نورجہاں کا یہی گانا سننے پر پولیس نے ایک شخص پر مقدمہ درج کیا تھا۔
اس معاملے پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ گانا بلند آواز میں سننے پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا۔