وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خطاب کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے، وزیر داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم بہت محنت کررہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ دسمبر میں ڈی چوک فلائی اوور کا افتتاح کریں، الیونتھ ایونیو پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔