وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزراء نے شاہین کمپلیکس، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹروپول کا دورہ کیا، انہوں نے شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ناتھا خان سمیت مختلف مقامات پر بھی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں ہیں۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت ٹریفک نظام میں اصلاحات اور روزگار کے مواقع کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔