• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے: راجہ فاروق حیدر

راجہ محمد فاروق حیدر—فائل فوٹو
راجہ محمد فاروق حیدر—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہم حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی،خ پارلیمانی پارٹی اپنے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، اس میں تبدیلی کی قطعی کوئی گنجائش نہیں۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔

شاہ غلام قادر نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید