• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: ن لیگ کے بغیر پی پی حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟

کیا پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حمایت کے بغیر حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئی؟

ذرائع پی پی پی کے مطابق آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حمایت کے بغیر حکومت بنائیں گے۔

فریال تالپور نے آج سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رات 10 بجے ڈنر رکھا ہے، جس میں پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور دیگر ارکان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مہاجرین نشستوں اور بیرسٹر سلطان گروپ کے ارکان بھی ڈنر میں شریک ہوں گے۔

بیرسٹر سلطان گروپ کے 5 ارکان اور مہاجرین نشستوں کے 5 ارکان نے پی پی کے ساتھ ہیں، 2 ارکان کی حمایت خفیہ رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد 30 سے زائد ارکان کا پیپلز پارٹی کو ساتھ حاصل ہو گیا ہے۔

دوسری طرف آزاد جموں و کشمیر کے وزراء کے وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پی پی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی۔

وفد میں شامل چوہدری یاسر، محمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد اور چوہدری محمد رشید نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے کشمیری رہنماؤں کا خیر مقدم کیا اور ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

پی پی خواتین ونگ کی صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ آزاد کشمیر کے عوام کی سچی نمائندہ رہی ہے، ہم سیاسی اور معاشی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید