وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کب جمع کرائی جائے گی؟ اس کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منگل کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ساتھ متبادل قائدِ ایوان کا نام پیش کرنا بھی لازمی ہے، پیپلز پارٹی نے تاحال نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے لیے متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں۔