پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں واقع ایک نجی اسپتال میں گردوں کے مریضوں میں ڈائیلاسز کے ذریعے ایڈز پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق اسپتال سے ڈائیلاسز کروانے والے 3 مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تھی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مدعیت میں نجی اسپتال کے ٹیکنیشن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسپتال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسپتال میں نصب ڈائیلاسز مشین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔