وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی تعلیم، ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کو حکومت اور تعلیمی اداروں میں فروغ دے رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی کے اس سفر میں کوئی پیچھے نہ رہ جائے، آج زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا عمل دخل ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے مزید بتایا کہ میٹا کے ساتھ مل کر ٹیچرز کی تربیت کر رہے ہیں، 10 لاکھ بچوں کو اے آئی کے حوالے سے ٹریننگ دینی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میٹا اے آئی میں اردو زبان کی شمولیت ایک سنگ میل ہے، ہم اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔