امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر دیے گئے اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کا فرمان ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جہدوجہد رنگ لائے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انشاء اللّٰہ کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔