• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیس کی سماعت مقرر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کےلیے نئی تاریخ مقرر کردی، کیس کی سماعت 29 اکتوبر کو لارجر بینچ کرے گا۔

رجسٹرار آفس نے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں قائم چار رکنی لارجر بینچ کرے گا، جس میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس راجا انعام امین منہاس شامل ہیں۔

اس سے قبل بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ سماعت منسوخ کر دی گئی تھی، بعد ازاں جسٹس راجا انعام امین منہاس نے یکم ستمبر کو لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی۔

یہ کیس اس سے قبل جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیرِ سماعت تھا، تاہم وہ اب ٹیکس کیسز کے لیے اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید