• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رواں سال ٹرین کی زد میں35 افراد جان کی بازی ہار گئے: ریسکیوحکام

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں رواں سال ٹرین کی زد میں آکر 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کراچی میں رواں سال ٹرین کے زد میں آکر 35 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سب سے زیادہ تعداد فروری اور جولائی کے مہینوں میں دیکھی گئی ان ماہ میں 5، 5 افراد ٹرین کی زد میں آئے۔

اسی طرح یہ مارچ اور اگست کے مہینے میں 4، 4 افراد جبکہ مئی اور جون میں 3، 3 افراد ٹرین کی زد میں آئے۔ 

ریل گاڑی کی زد میں آنے والوں کی تعداد اپریل اور ستمبر میں 2، 2 جبکہ جنوری میں 1 ریکارڈ کی گئی۔

اکتوبر کے 26 دنوں میں خاتون سمیت 3 افراد ٹرین کی زدمیں آکر جاں بحق ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید