• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی: محکمہ پاسپورٹس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق مختلف افواہیں زیر گردش ہیں۔

محکمہ پاسپورٹس نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ شہری ذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں، قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

محکمہ پاسپورٹس نے کہا کہ قومی پاسپورٹ سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید