بلوچستان کے علاقے بولان میں بھاگ تھانے پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی۔
حکام کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
ایس پی کچھی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او بھاگ لطف اللہ شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای بزنس کے لیے 2 ہفتے کی ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی غلطیوں سے سیکھا،اب انہیں دہرانا نہیں چاہتے۔
اپر کوہستان مالی اسکینڈل میں ملزم کے قبضے سے 700 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مل گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی، ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بیٹھک لگ گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
لاہور کی نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک ہوگیا۔
وفاقی محتسب برائے تحفظ خواتین و انسداد ہراسانی نے سابق شوہر کی جانب سے 11 کروڑ کی مشترکا جائیداد سے محروم کی گئی خاتون کو اس کا حق دلا دیا۔ دوستانہ تصفیہ کے بعد خاتون ملیحہ محبوب کے حق میں سنائے گئے فیصلے پر سابق شوہر ڈاکٹر شیراز چیمہ کی نظرثانی درخواست بھی نمٹا دی گئی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے استفسار کیا ہے کہ اگر نمبر گیم پوری ہے تو تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کےلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما ارباب زین عمر وفاقی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔
ملتان سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فرڈ میںملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے
آزاد کشمیر میں وزیراعظم تبدیل کرنے کا آخری دور شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ شہری ذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد یہ ملاقات طے ہوئی۔
فیصل آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے ون ڈے میچز کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔