کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب پولیس نے مقابلے میں زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان سے 3 پستول، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
دوسری جانب گلشنِ حدید میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تاہم اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تعینات سب انسپکٹر عامر علی کو شہید کیا تھا اور ملزم رینجرز پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔