لندن سے کاروبار کےلیے آئے شہری نے 24 گھنٹے میں اجازت نامہ ملنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لندن سے کاروبار کےلیے آنے والے شہری کاشان کلیم کی ویڈیو شیئر کردی۔
شہری کاشان نے 24 گھنٹے میں این او سی دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اُن کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
برطانوی شہری کاشان نے ای بزنس سے مستفید ہونے سے متعلق بتایا کہ عام شہری یہ توقع ہی نہیں کرسکتا تھا کہ اتنی جلدی سارے کام ہوجائیں گے۔