سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فورسز کو جدید اور محفوظ انفرااسٹرکچر فراہم کر رہے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 15 ارب روپے سے نئے تھانے، چیک پوسٹس اور گاڑیاں فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی فورسز کو جدید اور محفوظ انفرااسٹرکچر فراہم کررہے ہیں، پولیس جدید آلات سے لیس ہوکر دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ پولیس شہداء کی فیملیز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔