• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرن جیوی کی ڈیپ فیک فحش ویڈیوز کیخلاف شکایت درج

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے معروف اداکار چرن جیوی نے ساکھ کو نقصان اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی اے آئی جنریٹیڈ فحش ویڈیوز کے خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ 

پولیس نے چرن جیوی کی شکایت کے بعد آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ڈیپ فیک فحش ویڈیوز کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ چرن جیوی نے حیدرآباد سائبر کرائم پولیس کے پاس یہ کیس درج کرایا ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اس اے آئی جنریٹیڈ ڈیپ فیک ویڈیوز میں سینئر اداکار کو بے ہودہ مناظر میں فیچر کیا گیا ہے۔ چرن جیوی کے مطابق ان ویڈیوز کی وجہ سے انھیں اور انکے خاندان کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا اور اس کے ساتھ انکی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنی شکایت میں کہا کہ یہ جعلی ویڈیوز بدنیتی پر مبنی ہیں تاکہ مجھے فحش اور بے ہودہ انداز میں پیش کرکے عوام میں میرے تاثر کو  مسخ کیا جاسکے۔ 

انکے مطابق دہائیوں سے قائم میری اچھی شہرت کو نقصان پہنچانے والے اس اقدام نے نہ صرف مجھے اور میرے اہل خانہ کو ذہنی تکلیف پہنچائی بلکہ عوام کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید