• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار

محمد رضوان—فائل فوٹو
محمد رضوان—فائل فوٹو

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کے معاملے میں نئی صورتِ حال سامنے آئی ہے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیےتھے، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے۔

سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا، محمد رضوان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے، محمد رضوان نے دستخط کرنے کے لیے کچھ مطالبات رکھے ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے، محمد رضوان کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی کوئی امکان اس وقت نہیں ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید