• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ برادری کا مذہبی تہوار، 2100 سکھ بھارتیوں کو پاکستانی ویزے جاری

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی ۔ فوٹو فائل
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی ۔ فوٹو فائل

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جاری شدہ ویزوں کی کل تعداد 2100 سے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق ویزے باباگرونانک دیوجی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کےلیے جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریبات 4 تا 13 نومبر  2025ء تک پاکستان میں منعقد ہوں گی، جس میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید