وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں۔
مریم نواز نے لاہور میں 27ویں نیشنل ڈیفنس سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ کھربوں روپے کے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں، 5 سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 4 فیصد تک آ گئی، پنجاب میں 2400 میگاواٹ بجلی ہے، بجلی کے یونٹ کو 16/17روپے پر لانا چاہتی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گندم نہ خریدنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، میرے بارے میں جلسوں میں جملے کہے گئے، والد کے ساتھ کھڑے ہونے پر جیل میں ڈال دیا گیا، آج مکافاتِ عمل ہے۔
اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جانتے تھے ہمیں نہ گرایا گیا تو اِن کی جگہ نہیں بنتی، گالم گلوچ اور الزام تراشی کا جواب پرفارمنس کے بیانیے سے دیں گے۔