• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی میں سیف سٹی منصوبے کو باضابطہ فعال کر دیا گیا۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کا آغاز ہو گیا ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ راولپنڈی میں 359 مقامات پر 2 ہزار سے زائد کیمرے نصب کیے گئے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر خود کار چالان ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ، سگنل وائلیشن اور دیگر خلاف ورزیوں پر ای چالاننگ جاری ہے، ای چالان تصاویر اور کوڈ کے ساتھ مالک کو گھر کے پتے پر موصول ہو گا۔

فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ منسلک ہے، سیف سٹی کیمروں سے لاء انفورسمنٹ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید