• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: 15 سال میں سب سے شدید سردی، لوگ سنگین مسائل سے دوچار

برطانیہ کے مختلف علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، درجہ حرارت منفی 12سینٹی گریڈ تک گرنے کی وجہ سے سردی کی شدید لہر نے جنم لیا۔

15 سال کی سب سے شدید سردی نے لوگوں کو سنگین مسائل سے دوچار کر دیا، بیشتر تعلیمی اداروں پر تالے پڑ گئے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ کے باعث اسکولوں میں طالب علموں، گھروں میں بزرگ افراد اور اسپتالوں میں مریضوں کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔

شمالی اسکاٹ لینڈ میں 11 جنوری کے بعد برطانیہ کا سب سے کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو 12 اعشاریہ 6 منفی سینٹی گریڈ تھا۔

ویلز میں 7 اعشاریہ 2، انگلینڈ میں 6 اعشاریہ7، شمالی آئرلینڈ میں منفی 6 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت گرنے کی وجہ سے درجنوں تعلیمی اداروں کو بند کرنا پڑ گیا۔

بارشوں اور برفباری کے باعث پیمبروک شائر، کارمارتھن شائر اور سیریڈیجن میں درجنوں اسکولز کو بند کیا گیا ہے، جس سے تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

دوسری طر ف یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی امبر اور ییلو وارننگ جاری کر چکی ہے، میٹ آفس کی طرف سے آج بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید