• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی دو فہرستیں سامنے آگئیں

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے ناموں کی الگ الگ فہرستیں سامنے آگئیں۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی سے ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمے داری سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو دی گئی تھی۔

بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر علی ظفر کی جاری لسٹ پر ایک اور لسٹ جاری کردی ہے۔

علی ظفر کی لسٹ میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عون عباس، تیمور سلیم اور زرعالم خان کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب سلمان اکرم راجا کی فہرست میں سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی، اسد قیصر، جنید اکبر اور تیمور سلیم جھگڑا کے نام موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید