جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور تحریک انصاف میں محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق ہوگیا۔
مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر جے یو آئی سربراہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کےلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
اس دوران پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان سے متعلق قومی جرگے پر بھی مشاورت کی، مولانا فضل الرحمان نے جرگے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔
پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر بھی جے یو آئی سے تعاون کی درخواست کی۔
جے یو آئی اور پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات میں ملکی سیاسی اور خطے کی صورتحال پر بھی بتادلہ خیال کیا گیا۔