وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجنے کے حوالے سے ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ 1967 سے میرے دل کے قریب ہے۔ میرے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں کہ میں عملی طور پر ان کی مدد کر سکوں لیکن ان سے محبت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اس مسئلے میں شرکت کرنا چاہتا ہے یا شرکت کرنا پڑے تو میں سمجھتا ہوں یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھا موقع ہے جس کو پاکستان کو حاصل کرنا چاہیے۔ مگر ابھی تک یہ چیز فائنل نہیں ہوئی کہ پاکستان غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں قیامِ امن فورس بھیجنے کی بات جب فائنل ہو جائے گی تب پارلیمنٹ اور دوسرے اداروں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔