• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان بہت اچھے آدمی ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹر اور بہت اچھے آدمی ہیں: ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بہت اچھے آدمی ہیں اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہت زبردست فائٹر اور بہت اچھے آدمی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قاتل کہہ دیا۔

جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 7 طیارے مار گرائے گئے، پاکستان اور بھارت آپس میں لڑائی پر اتر آئے تھے، یہ بہت بڑی بات تھی کیونکہ یہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔

امریکی صدر نے کہا، ’’میں نے بھارت کے وزیراعظم مودی کو فون کیا اور کہا، ’آپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرسکتے‘، مودی نے کہا، ’ہمیں معاہدہ کرنا چاہیے‘، میں نے کہا، ’نہیں معاہدہ نہیں کرسکتے، مودی سے کہا تم پاکستان کے ساتھ جنگ کر رہے ہو، ہم معاہدہ نہیں کریں گے‘۔‘‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کو بھی فون پر کہا کہ تمہارے ساتھ بھی تجارت نہیں کریں گے کیونکہ تم بھارت سے لڑ رہے ہو، پاکستان اور بھارت دونوں نے کہا کہ نہیں ہمیں لڑنے دو، دو دن میں دونوں ممالک نے فون کیا اور کہا کہ ہم سمجھ گئے اور لڑائی بند کردی۔

’میں نے کہا جنگ روکنی ہوگی، ایسا نہیں کیا تو 250 فیصد ٹیکس لگا دوں گا‘

امریکی صدر نے کہا، ’کیا یہ حیرت انگیز نہیں؟ کیا بائیڈن ایسا کرسکتے تھے؟ مجھے نہیں لگتا۔ میں نے کہا کہ 7 طیارے گر چکے جنگ روکنی ہوگی، میں نے انہیں کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا تو میں دونوں ممالک پر 250 فیصد ٹیکس لگا دوں گا۔پاکستان اور بھارت کو کہا کہ 250 فیصد ٹیکس کا مطلب ہے کہ تم کبھی کاروبار نہیں کرسکو گے۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ 250 فیصد ٹیکس لگانے کا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ہم تمہارے ساتھ کاروبار نہیں کرنا چاہتے، دونوں ممالک سمجھ گئے اور صرف 48 گھنٹوں میں کوئی جنگ نہیں رہی اور کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ’قاتل‘ بھی کہا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ ہم نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچا لیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید