• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس فی الحال ایس ایم ایس پر ای چالان نہیں بھیج رہی، ڈی آئی جی ٹریفک

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک نے کراچی میں ای چالان کے ایس ایم ایس کو فراڈ قرار دیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کراچی میں ای چالان کے نام پر شہریوں کو جعلی ایس ایم ایس بھیجنے کے معاملے پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس فی الحال ایس ایم ایس پر ای چالان نہیں بھیج رہی، شہریوں سے اپیل ہے کہ اس قسم کے فراڈ سے دور رہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ای چالان سسٹم کے نفاذ کے 6 گھنٹے میں ہی سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں، اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر چلانے پر 507 چالان ہوئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 اور غلط سمت پر 3 چالان ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ غیرقانونی پارکنگ اور نو پارکنگ پر 5، 5 جبکہ رانگ وے ڈرائیونگ کرنے پر 3 چلان کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید