فرانسیسی سفارتخانے نے سندھ طاس کے فرانسیسی آثار قدیمہ کے مشن (MAFBI) کے تعاون سے 2 تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
مذکورہ تقریبات سندھ کے چنوں دڑو میں آثار قدیمہ کی کھدائی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئیں جو کہ فرانسیسی و پاکستانی تعاون کی تاریخ میں ایک قابل ذکر سنگ میل ہے۔
پہلی کانفرنس ٹیکسلا انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ سولائزیشنز (TIAC)، قائداعظم یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ TIAC کی کامل تنظیم اور بھرپور پروگرام کو اس سائنسی کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ اور پروفیسرز نے سلام پیش کیا۔
منگل کو منعقدہ دوسرے پروگرام میں پاکستانی اور فرانسیسی ماہرین کو ایک وسیع بحث کے لیے اکٹھا کیا۔ سیشن کا آغاز پاکستان میں فرانسیسی سفیر ایچ ای نکولس گیلی اور حکومت پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر امان اللّٰہ نے کیا۔
ایم اے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اورور ڈیڈیئر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نوادرات اور آثار قدیمہ کے تعاون سے چنوں دڑو میں ایک دہائی کی کھدائی میں دریافت ہونے والے نمونے پیش کی جبکہ ڈاکٹر مرجان مشکور نے حیاتیاتی تحقیق اور تربیتی پروگرامز کے بارے میں بتایا۔