• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راستہ …

آج کوئی بھی مطمئن نہیں۔میں نے درویش سے شکوہ کیا۔

’’غریب اِسلئے اداس ہے کہ سر پر چھت نہیں،

امیر اداس ہے کہ اس کی چھت تلے ذہنی سکون نہیں.

مزدور غمگین ہے کہ دس تاریخ ہوگئی، تنخواہ نہیں ملی،

سیٹھ غمگین ہے کہ دس دن سے وہ بیمار بستر پر پڑا ہے۔

کوئی اسلئے افسردہ ہے کہ اسکے ماں باپ نہیں،

کوئی افسردہ ہے کہ ماں باپ اُسے سمجھتے نہیں.

کسی کا ہاتھ تنگ ہے…اور کسی کے ہاتھ ہی نہیں‘‘۔

درویش مسکرایا۔ ہاں، مگر ایک راستہ اطمینان کی سمت جاتا ہے۔

اطمینان؟ بھلا وہ کون سا راستہ ہے؟میں نے پوچھا۔

’’لوگوں کی دل جوئی اور خدمت کا راستہ‘‘۔

صوفی نے کہا، اور خاموشی گہری ہوگئی۔

تازہ ترین