• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کے بہترین لفظ کا تاج ’67‘ سر سج گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ڈکشنری ڈاٹ کام نے ’67‘ کو سال کے بہترین لفظ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر سال مختلف اداروں کی جانب سے کسی ایک ایسے لفظ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو اُس برس کی عکاسی کرتا ہے مگر ڈکشنری ڈاٹ کام نے 2025 کے لیے جس لفظ کا انتخاب کیا ہے اس نے ہر ایک کو چونکا دیا ہے۔

ڈکشنری ڈاٹ کام نے رواں سال کے لیے’67‘ کا انتخاب کیا ہے۔ اسے سکسٹی سیون نہیں پڑھنا بلکہ 7 – 6 علیحدہ علیحدہ پڑھنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جنریشن الفا (2010 سے 2024 کے دوران پیدا ہونے والے افراد) کی بولی میں شامل ایسا لفظ ہے جس کی وضاحت کرنا لگ بھگ ناممکن ہے، اس لفظ کے انتخاب سے والدین اور اساتذہ کو پریشان کر دیا۔

ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق یہ لفظ ممکنہ طور پر امریکی ریپر اسکریلا کے گانے ’ڈووٹ ڈووٹ (7 6)‘ ٹائٹل سے اخذ کیا گیا، جو ٹک ٹاک پر خوب وائرل ہونے کے بعد آج کے دور کے بچوں کی بول چال کا حصہ بن گیا۔

دو ہندسوں کے امتزاج پر مشتمل لفظ کے انتخاب سے عندیہ ملتا ہے کہ انٹرنیٹ کے عہد کے بچے کس طرح زبان پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

ڈکشنری ڈاٹ کام کے مطابق اس لفظ کا مطلب ’نہ اچھا نہ برا‘ یا ’شاید یہ شاید وہ‘ بتایا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس لفظ کی اصل طاقت درحقیقت اسی میں چھپی ہے کہ اس کی وضاحت کرنا ممکن ہی نہیں، یہ بےمقصد اور فہم سے باہر ہے۔ اس کے باوجود یہ لفظ ایک نسل کو مزاح اور انٹرنیٹ کے ذریعے جوڑ رہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید