 
                
                 
 
امریکی شہر نیویارک طوفانی بارشوں کی زد میں آگیا، کم از کم 2 افراد ہلاک، جبکہ نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت گر گئے، سڑکیں زیرآب آگئی اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔
نیشنل ویدر سروس نے نیویارک میں جمعہ کی رات تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق گزشتہ روز سینٹرل پارک میں 1.80 انچ اور لاگارڈیا ایئرپورٹ پر 1.97 انچ شدید بارش کے ساتھ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اس سے قبل بالترتیب 1917 میں 1.64 انچ اور 1955 میں 1.18 انچ بارشیں ریکارڈ کی گئیں تھی۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے دو افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے، دونوں متاثرین سیلاب زدہ تہہ خانوں میں پائے گئے، جبکہ پولیس واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں 1 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔