• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بریک اپ ہوگیا ہے، چھٹی چاہیے‘، نوجوان کی درخواست کا اسکرین شاٹ وائرل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فوربز انڈر 30 کی فہرست میں شامل ڈیٹنگ ایپ کے سی ای او نے سب سے ایماندار چھٹی کی درخواست کا اسکرین شاٹ شیئر کر دیا۔

غٖیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسویر سنگھ نامی کمپنی کے سی ای او نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے نوجوان ملازم کی چھٹی کی درخواست کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

نوجوان ملازم کی جانب سے ارسال کی گئی ای میل میں لکھا تھا، ’حال ہی میں میرا بریک اپ ہوا ہے، جس کی وجہ سے میں کام پر توجہ نہیں دے پا رہا۔ میں آج گھر سے کام کر رہا ہوں لیکن مختصر وقفہ کے لیے میں 28 سے 8 تاریخ تک چھٹیاں لینا چاہوں گا‘۔

کمپنی کے سی ای او نے مذکورہ ای میل کو اب تک موصول ہونے والی سب سے ایماندار چھٹی کی درخواست قرار دے دیا اور کہا کہ ’جین زی‘ کبھی کوئی چیز فلٹر نہیں کرتی۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ اسکرین شاٹ وائرل ہوا تو صارفین کارپوریٹ سیکٹر میں بدلتے ورک کلچر کو خوب سراہا رہے ہیں، جبکہ ایک صارف نے سوال پوچھا کہ اصل سوال یہ ہے کہ ’کیا آپ نے چھٹی کی درخواست قبول کی؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ ’فوری طور پر چھٹی دے دی‘۔

دلچسپ و عجیب سے مزید