متحدہ عرب امارات میں یومِ پرچم جوش و جذبے سے منایا گیا۔
ابوظبی میں صدارتی محل قصر الحصین میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جہاں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے قومی پرچم لہرایا۔
یومِ پرچم کے موقع پر سابق سرکاری اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جبکہ ملک بھر میں سرکاری اداروں، کمیونٹی سینٹرز اور تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
دبئی اور شارجہ کی متعدد عمارتوں پر اماراتی پرچم سر بلند کیا گیا۔
اسی موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں بھی یومِ پرچم کی تقریبات منعقد ہوئیں جس میں پاکستانی و اماراتی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔