• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ اینڈریو جلا وطنی کے بعد کس ملک جا سکتے ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سنگین الزامات لگنے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام تر شاہی نوازشات واپس لے لی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو کو جلا وطنی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اور جلاوطنی کے بعد وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل ہو سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں موجود شاہی محلات کے ایک کارکن نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ یہ پورا علاقہ انتہائی محفوظ ہے، یہاں عوام کا داخلہ ممنوع ہے اور داخلی راستوں پر کیمرے لگے ہوئے ہیں جو قریب آنے والی ہر گاڑی کو مونیٹر کرتے ہیں۔

کارکن نے مزید بتایا کہ یہ علاقہ سخت سیکیورٹی میں ہے اور ہمیں ابھی تک شہزادہ اینڈریو کے محل میں آنے کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع نہیں ملی لیکن اگر وہ یہاں آئے تو یہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہوں گے۔

یہ اقدام حکمران شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ان کی طویل دوستی کی وجہ سے  سامنے آ سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید